خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کے تشدد سے ایک اور کشمیری پروفیسر شہید ہو گیا

سری نگر:(اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری پروفیسر کو شہید کر دیا ۔ بھارتی فوج نے تشدد کر کے30سالہ کشمیر کے ایک اور پروفیسر شبیر احمد کو شہید کر دیا ہے ۔ انہیں گزشتہ رات 28افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔بھارتی فوج نے شہید پروفیسر کی میت اہل خانہ کے حوالے کر دی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر شبیر احمد بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہوئے ہیں ۔