خبرنامہ کشمیر

بھارتی فورسزکےمظالم کےخلاف بارہمولہ کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

سرینگر :(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھارتی فورسز کے مظالم ، گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کرفیو اوردیگر پابندیوں کے باوجودخواتین ، بچوں اور بزرگوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پرآ کر بھارت کے خلاف اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔سوپور کے علاقوںآرمپورہ، جلال آباد، جامع قدیم ، ماڈل ٹاؤن ، بٹہ پورہ اور کرانکشیوں کالونی میں لوگوں نے نماز ظہرسڑکوں پر اداکی اور شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔مسلسل58 ویں روز بھی علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی اور مساجد میں اسلام و آزادی کے ترانے گونجتے رہے۔ زینہ گیر کے بیشتردیہات میں بھی لوگوں نے نماز ظہرسڑکوں پر ادا کی اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ بومئی، تجر شریف ، ہردشیو، وارپورہ، ہتھلنگو، نتھی پورہ، ملہ پورہ، براٹھ کلاں اور شنکر گنڈ میں قتل و غارت اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف شدیدمظاہرے کئے گئے۔ سوپور کے ملحقہ علاقوں ہتھلنگو، منڈجی، ہردشیوہ، سعید پورہ، ڈانگر پورہ، وٹلب، وارپورہ، بومئی، اور ڈورومیں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔ ادھر رفیع آباد کے علاقوں ہدی پورہ ، نادی ہل، وتر گام، ڈنگی وچھ اور رواچھ میں بھی نماز ظہر کے بعد لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔