خبرنامہ کشمیر

بھارتی فورسز نے یاسین ملک کو گرفتارکرلیا

سرینگر:(ملت+آئی این پی)بھارتی فورسز نے لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یاسین ملک کو گرفتار کر لیا۔ منگل کے روز فورسز نے یاسین ملک کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ظہر کی نماز ادائیگی کے بعد جامع مسجد سے باہر آتے ہی حراست میں لے لیا۔یاسین ملک گزشتہ رات سرینگر میں فورسز جو جھانسہ سے کر اپنی رہاش گاہ سے نکل گئے اور راتوں رات شوپیاں پہنچے تھے۔انہوں نے شوپیاں میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے دونوں آنکھوں سے محروم طالبہ انشاء مشتاق اور این شہید طالب علم کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔