خبرنامہ کشمیر

بھارتی مسلمان الگ ملک کا مطالبہ کریں، مفتی ناصرالاسلام

بھارتی مسلمان

بھارتی مسلمانوں کے لیے موقع ہے کہ وہ الگ ملک کا مطالبہ کریں، مفتی ناصرالاسلام

سری نگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب چےئرمین اورنائب مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے کہا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کے لیے موقع ہے کہ وہ ایک علیحدہ ملک کا مطالبہ کریں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو مختلف بہانوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ بھارت عدم برداشت کی راہ پر گامزن ہے جبکہ مسلمانوں کو ہروقت ہراساں اور پریشان کیا جارہا ہے۔ انہیں کبھی لوجہادت،کبھی گاؤ کشی تو کبھی تین طلاق کے بہانے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بھارت میں دوسری سب سے بڑی قوم ہے اور اگر صورتحال اسی طرح رہی تو مسلمانوں کے لیے موقع ہے کہ وہ اپنے لیے الگ ملک کا مطالبہ کریں۔ مفتی ناصر نے جموں وکشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی کی مخلوط کٹھ پتلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کو منصوبہ بند طریقے سے تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔