خبرنامہ کشمیر

بھارتی مظالم، گزشتہ ماہ 20 کشمیری شہید ہوئے

بھارتی مظالم، گزشتہ ماہ 20 کشمیری شہید ہوئے
سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 20 کشمیریوں کو شہید اور 217 افراد کو زخمی کیا قابض فورسز نے اکتوبر کے مہینے میں کشمیریوں کے خلاف جعلی مقابلے سمیت مختلف کارروائیاں کیں اور قابض فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 20 افراد شہید جب کہ 217 زخمی ہوئے۔

میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے احتجاج کرنےوالے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا۔

بھارتی فوج نے مختلف الزامات لگا کر حریت رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت 308 شہریوں کو گرفتار کیا اور سرچ آپریشن کے بہانے 40 گھروں کو نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے خطے میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے لازی بل میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کاتعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 96بٹالین سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال داخل کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئی شروع کردی ہے۔