خبرنامہ کشمیر

بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے لندن میں فری کشمیر مہم کا آغاز

بھارتی مظالم بے نقاب

بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے لندن میں فری کشمیر مہم کا آغاز

لندن: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے لندن میں فری کشمیر مہم شروع کر دی گئی ہے جبکہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔ لندن میں فری کشمیر مہم، برسلز میں کار ریلی، علیحدگی پسند ریاستوں میں بھارتی مظالم اجاگر اور فری کشمیر مہم کے تحت فری کشمیر کے نعروں پر مشتمل بینرز کے ساتھ بسیں لندن بھر میں چلیں گی۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کشمیر کے ساتھ ساتھ خالصتان، آسام اور ناگالینڈ کی آزادی کے لیے بھی مہم لندن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں جلد شروع کی جائے گی۔ دوسری جانب برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر برسلز میں پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی جانب سے کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سکھ اور بھارتی اقلیتوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں آسام، تریپورہ، ناگا لینڈ، سکم، مانی پور اور دیگر ریاستوں میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب اقوام متحدہ کی توجہ دلائی گئی۔ ریلی میں 60 سے 70 گاڑیوں میں سیکڑوں لوگ شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکا نے یورپی یونین اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔