خبرنامہ کشمیر

بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال
سری نگر:(ملت آن لائن) بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے جب کہ قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیا۔ حریت قیادت نے بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کی حالت زار پر احتجاج کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہڑتال کے باعث سڑکیں سنسان اور کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے سڑکیں بند کررکھی ہیں اور جگہ جگہ قابض فوج کے اہلکار تعینات ہیں جب کہ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔