خبرنامہ کشمیر

بھارتی پارلیمانی وفد2روزہ دورے پر (آج ) مقبوضہ کشمیر پہنچے گا

سرینگر/نئی دہلی(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھارت کا سیاسی جماعتوں کا کل جماعتی وفد (آج ) اتوار کو دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے گا ، حریت کانفرنس نے بھارتی وفد سے ملنے سے انکار کر تے ہوئے دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی بھارتی سے ملاقات نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا سیاسی جماعتوں پر مشتمل کل جماعتی وفد دو روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچے گا۔ بھارتی وفد میں ارون جیٹلی اور رام ولاس سمیت کابینہ کے دیگر سینئر وزراء شامل ہوں گے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمانی وفد کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے کی قرارداد پاس کرنے کے بعد کشمیر آ رہا ہے اس لئے وفد کے پاس مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے ، ہم بھارتی پارلیمانی وفد سے ملاقات نہیں کریں گے ۔ اپنے بیان میں سید علی گیلانی نے دیگر سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ بھارتی پارلیمانی وفد کے اجلاس میں شرکت نہ کریں ۔