خبرنامہ کشمیر

بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما مختار وازہ کو گھر میں نظربند کردیا

بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما مختار وازہ کو گھر میں نظربند کردیا

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمدوازہ کو سرینگر میں پارٹی اجلاس میں شرکت سے روکنے کیلئے گھر میں نظربندکردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مختار وازہ کی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے انہیں سرینگر جانے سے روکنے کیلئے اسلام آبا د قصبے میں گھر میں نظربند کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مختار وازہ متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ پورے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی مسلسل جیلوں میں نظربندی کا سخت نوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے، آسیہ اندرابی
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں ایک سیمینار کے دوران پارٹی کارکنوں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ سیمینار کا اہتمام مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر قاسم فکتو کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو سیاسی انتقام قراردیتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے مسلسل جیل میں رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم فکتو 1931ء سے واحد ایسے شخص ہے جن کی بھارتی جیلوں میں نظربندی کے نظربندی کے 25برس مکمل ہو گئے ہیں ۔ سیمینار سے تحریک خواتین کشمیر کے سربراہ زمرودہ حبیب اور دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور داخلہ راج ناتھ سنگھ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں چاہیے کیوں کہ ہم مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن آل آؤٹ سے بھارت کو ازخود کشمیر سے باہر جانا پڑے گا۔