خبرنامہ کشمیر

بھارتی پولیس کی حراست میں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افرادکی شرکت

بھارتی پولیس کی حراست

بھارتی پولیس کی حراست میں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افرادکی شرکت
، بھارت کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے ترال پولیس اسٹیشن میں بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں حراست کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہید کشمیری نوجوان مشتاق احمد چوپان کی نماز جنازہ ترال میںآبائی قصبے آرئی پل میں ادا کی گئی ۔ شہید نوجوان کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیاگیا۔اس موقع پر نقاب پہنے ہوئے بعض مجاہدین نے نمودار ہو کر ہوئی فائرنگ کر کے شہید نوجوان کو سلام پیش کیا۔ادھر نوجوان کی شہادت پرترال زبردست احتجاجی مکمل ہڑتال اور مظاہرے کئے گئے ۔ اس دوران بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔