خبرنامہ کشمیر

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا: میر واعظ

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کو طاقت کے بل پر ناکام بنانے، جامع مسجد سرینگرکو مقفل کرنے اور یہاں جمعہ کی نماز پڑھنے نہ دینے اور حریت رہنماؤں کی گھروں اور تھانوں میں نظر بندی کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی او رپورے علاقے کو محاصرے میں رکھنا مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلیوں کو اس طرح کے ناروا اقدامات سے ماضی میں کچھ حاصل ہو سکا ہے ، نہ آئندہ ہوگا۔