خبرنامہ کشمیر

بھارت با لاآخر کشمیر سے ذلیل اور رسوا ہو کر نکلے گا

مانچسٹر(آئی این پی )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے کہا کہ بھارت با لاآخر کشمیر سے ذلیل اور رسوا ہو کر نکلے گا ‘100 دن کرفیو کے مکمل ہونے کے باوجود بھارتی افواج کشمیرکی عوام کا حوصلہ اور ہمت متزلزل نہیں کر سکی برطانیہ اور امریکہ مسئلہ کشمیر پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے حقیقت سے انخراف نہیں کر سکتے آخر کار کشمیریوں کے حق خودرادیت کی حمایت کریں گے ‘ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے ویکفیلڈ میں چوہدری حاجی عبدالعزیز کی طرف سے ظہرانہ اور کشمیری وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی مانچسٹرائیر پورٹ پر پہنچے تو بشیر چوہان ، شاہد چوہان، چوہدری شفیق کھٹانہ ، چوہدری نازک حسین ، عبدالنعیم چوہان ، بیرسٹر تنویز چوہدری ویگر نے ان کا استقبال کیا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ بھارت حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پوری دنیا میں رسوا ہوا اب بھی پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر پوری طاقت سے سفارت کاری کرنی ہو گی مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا اقوام عالم آنکھوں پر بندی تعصب کفر عالم کے اتحاد کی پٹی کھول دیں کشمیری دو قومی نظریے کی بنیاد پر کئی دھائیوں سے آگ اور خون کے دریا کو عبور کر کے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی 8 لاکھ درندہ صفت فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے انسانی حقوق کی پامالی گمنام قبروں کی دریافت کالے قانون کے تحت لاکھوں بے سہارا مسلمانوں کا قتل عام ایک عالم واقف ہے مقبوضہ کشمیر میں بیلٹ گن کے بے جا استعما ل سے کئی کشمیری نا بینہ ہو چکے ہیں اگر بھارتی مظالم کو بند کر وانے کے لیے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں محمد مطلوب انقلابی نے آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کے حوالہ سے کہا کہ آزاد حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہمارے دور اقتدار میں عظیم علمی ، فلاحی اور عوامی سہولت کے لیے کیے گئے انقلابی اقدامات حکومتی وزراء کے سروں پر جن بن کر سوار ہیں موجودہ حکومت غلط اقدامات سے باز آ جائے ان لوگوں میں اتنی ہمت نہیں کہ ہمارے احتجاج کا سامنا کر سکیں ہم ان کو کام کا موقع دینا چاہتے تھے لیکن یہ لوگ صرف اور صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھانک کر اپنے خاندانی اور ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کی طرف سے دےئے گئے تعلیمی پیکج کو ختم کرنے کی کوششیں عوام دشمنی کا ثبوت ہے تعلیمی پیکج کے نفاذ سے ہزاروں خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوئے لیکن (ن) لیگ کی حکومت نے اپنی انا کی خاطر تعلیمی پیکج کو ختم کرنے کی کوششیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہیں ۔