خبرنامہ کشمیر

بھارت جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس

بھارتی فوجیوں

بھارت جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری رہنمامحمد افضل گورو کی شہادت کی برسی پر کرفیوجیسی پابندیوں اور حریت رہنماؤں کی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ افضل گورو کی شہادت کی برسی پر بھارت مخالف مظالف مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر ، سوپور اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی گئی جبکہ حریت رہنماؤں کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند رکھا گیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو جد وجہد آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ ترجمان نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں دفن شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ سراسر ایک انسانی مسئلہ ہے لیکن بھارت اس حوالے سے بھی تمام تر انسانی اقدار کو نظر انداز کر رہا ہے۔ دریں اثنا دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو شاندا ر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شہدا کی عظیم قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ یا د رہے کہ بھارت نے محمد افضل گورو کو 9فروری2013کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984کو جد وجہدآزادی میں انکے کردار کی پاداش میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔