خبرنامہ کشمیر

بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے: شاہ غلام قادر

راولپنڈی(ملت + آئی این پی) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر لائن کے دیہاتوں پر بلا جواز فائرنگ کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالات تیزی سے پلٹاکھا رہے ہیں عالمی برادری اب بیدار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کہ اب مقبوضہ کشمیر میں نہ عبادت گائیں محفوظ ہیں اور نہ ہی جنازوں کا احترام بھارتی افواج بے حرمتی اور قتل عام جاری رکھے ہوئی ہے ان حالات کا تقاضا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں انسانی حقوق کا مشن مقبوضہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے بھیجیں انہوں نے کہا کہ کرفیو کے باعث لوگوں کو روزمرہ کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے شہداء جموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیری عوام کو جلد آزادی کا حق مل کر رہے گا۔