خبرنامہ کشمیر

بھارت سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کر کے آزاد خطے کے عوام کے حوصلے پشت نہیں کرسکتا

کوٹلی (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے بھارت سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کر کے آزاد خطے کے عوام کے حوصلے پشت نہیں کر سکتا، یہاں کے بہادر عوام نے جہاد کرکے مہاراجہ کی فوج کو نکالا تھا،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی ہسپتال میں عیادت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپاکستان ور بھارت مل کر حل کریں پاکستان اس کے لیے تیار ہے مگر بھارت اپنے عہد پر عمل کرنے کے تیار نہیں ہے اس لیے برطانیہ چونکہ اس مسئلے کا گواہ ہے وہ مداخلت کرے اور یہ مسئلہ حل کروائے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہیں مگر عالمی انسانی حقوق اور خاص کر بچوں اور خواتین کی حقوق کی تنطمیں کیوں خاموش ہیں،بھارتی افواج ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہی ہیں پیلٹ گنوں سے بچیوں کو بینائی سے محروم کی جارہاہے اور خاص کرانشاء سب دنیا کے سامنے ہے اور اسی طرح کے کئی بچیاں ہیں جو زخمی ہیں اور ان کا علاج بھی ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری ان بچیوں کے علاج کابندوبست کرے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور یہ حق خود اقوام متحد ہ نے ان کو دیاہے نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔