خبرنامہ کشمیر

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، محبوبہ مفتی

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، محبوبہ مفتی

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت سے ہی ممکن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں امن اور استحکام آئے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا والد کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھکہ موجودہ پُرتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں لہذا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے کیوں مقبوضہ کشمیر میں امن و استحکام دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ کشمیرکے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، فاروق عبداللہ محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سری نگر میں اپنے والد کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات دوبارہ سے شروع کیے جائیں۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،فاروق عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت نگر میں اپنے والد اور سابق وزیراعلیٰ مفتی سعید کے مزار پر پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ موجودہ پُرتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہی مقبوضہ کشمیر میں خون خرابے کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل پاکستان سے مذاکرات ہیں۔ کشمیرمیں امن کا واحدراستہ مذاکرات ہیں،فاروق عبداللہ فاروق عبداللہ تو بھارتی حکومت کو کشمیر میں قتل و غارت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت بھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے بارہا مذاکرات کی پیش کش کر چکی ہے تاہم بھارتی حکمران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات سے انکاری ہیں۔