خبرنامہ کشمیر

بھارت میں برہان وانی کی تصویر والے رسالے کی فروخت

برہان وانی

بھارت میں برہان وانی کی تصویر والے رسالے کی فروخت

نئی دہلی (ملت آن لائن) مشرقی پنجاب کے قصبے فتح گڑھ صاحب کے جوڑ میلے میں حزب المجاہدین کے شہید رہنما برہان وانی کی تصویر والارسالہ سر عام فروخت ہونے لگا۔ 42 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں داعش سے متعلق ایک مضمون کے علاوہ سابق وزیر بے انت سنگھ کے قتل میں سزا یافتہ جگتار سنگھ ہوارہ کی تصویر بھی ہے۔ جوڑ میلے کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ مشرقی پنجاب امریندر سنگھ سے متنازعہ رسالے کی فروخت سے متعلق پوچھا گیا ، جواب میں انہوں نے کہا کہ رسالے میں اگر ملک مخالف بات ہوئی تو پولیس کارروائی کرے گی۔ رسالے میں داعش سے متعلق ایک مضمون بھی شامل ، بھارت مخالف کوئی مواد ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے :امریندر سنگھ..

…………………….

…اس خبر کو بھی پڑھیے….

سرینگر؛ کشمیری طلباء کومسلسل مشکلات کا سامنا

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم کی نام نہاد خصوصی اسکالر شپ اسکیم کے تحت زیر تعلیم کشمیری طلباء کی مشکلات میں کوئی کمی واقعہ نہیں ہوئی ہے، متعلقہ وزارت کی طر ف سے فنڈز جاری نہ کئے جانے کی شکایات مسلسل مل رہی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلور کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء نے شکایت کی ہے کہ بھارت کی انسانی وسائل اور ترقی کی وزارت نے ان کالجوں کو مالی گرانٹ جاری نہیں کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے۔ دیانند کالج آ ف انجینئرنگ ، ایم ایس رمایاانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ۔ بی ایم ایس کالج آف انجینئرنگ ، آر وی کالج آف انجینئرنگ ،نیو ہوریزون کالج آف انجینئرنگ اور دیگر کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرامیں تاخیر کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہواہے جب کٹھ پتلی انتظامیہ بھارتی کالجوں میں اس اسکیم کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کیلئے کشمیری طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔