خبرنامہ کشمیر

بھارت نے جموں و کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، یاسین ملک

بھارت نے جموں و کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، یاسین ملک

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور وہ نہتے کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر قتل و غارت ، مار دھاڑ اور تذلیل کا نشانہ بنایا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہر کشمیری اس وقت ایک مسلسل خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے کیونکہ قابض قابض بھارتی فورسز نے پوری وادی خاص طور پر جنوبی اورو شمالی علاقوں میںآپریشن آوٹ کے نام پر لوگوں کو قتل و غارت، مار دھاڑ اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انکی املاک کو تباہ و بربار کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع رکر کھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین ، بچوں اور معمر افراد کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ آزادی پسند رہنماؤں اورعام لوگوں کو جبر وا ستبدا د کے خلاف پر امن آواز بھی بلند کرنے کی جازت نہیں دی جاتی اور انہیں بے بنیا د مقدمات میں تھانوں، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچایا جا رہا ہے۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ کہ مشترکہ حریت قیادت جب کسی پرامن جمہوری پروگرام کا اعلان کرتی ہے توبھارتی پولیس اسے ناکام بنانے کیلئے چھاپوں، گرفتاریوں ، پابندیوں اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور انکے کشمیری گماشتوں کافوج اور پولیس کی مدد سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کا یہ عمل انکے جمہوری دعوؤں کی نفی کرتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مظالم ،مار دھاڑ ، قتل، و غارت گری اور لوٹ مار سے کسی قوم کی آواز کو دبانا ممکن نہیں ہوتا لہذا بھارت بھی کشمیر میں جبر و استبداد کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد ہرگز حاصل نہیں کر سکتا۔ یادرہے کہ بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو منگل کے روز سرینگر کے علاقے آبی گزر میں اپنے دفتر سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا تھا۔