خبرنامہ کشمیر

بھارت نے رواں سال 90 سے زائد بار ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے سرحد پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ ایک بار پھر بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال بھارت نے کنٹرول لائن کی 90 سیزائد مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں