خبرنامہ کشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کردیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کردیا

نئی دہلی (ملت آن لائن)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مذاکرات کار مقرر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

دنیشور شرما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکالنے کے لئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔

دنیشور شرما کا کہنا تھا کہ ہر شخص سے بات کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت کے اعتماد اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حریت رہنماؤں سے پہلے ہی غیر رسمی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ کشمیر کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔