خبرنامہ کشمیر

بھارت نے کشمیریوں پرمظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، تحریک حریت

کم سن آصفہ

بھارت نے کشمیریو ں پرمظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، تحریک حریت

سرینگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیا ں عروج پر ہیں اور ہر طرف محاصروں، چھاپوں ، گھر گھر تلاشیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے رہنماؤں بشیر احمد قریشی، محمد رفیق اویسی، محمد یوسف مکرو، معراج الدین ربانی اور حافظ مدثر ندوی نے مقبوضہ وادی کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریو ں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور کشمیریوں کی عزت ، جان و مال اور املاک محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان اقوام کے روشن مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانیں لٹا رہے ہیں اور ان عظیم قربانیوں کا تقاضا ہے کہ کسی بھی تحریک آزادی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تحریک حریت کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی حکمران اور مقبوضہ علاقے میں انکے کٹھ پتلی انتخابات کو کشمیریوں کے مفادات اور ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نقصان پہچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور فراڈ انتخابات میں شرکت سے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تقویت ملتی ہے ۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ فروری 2018 میں ہونے والے نہاد پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے بھارت اور انکے گماشتوں کو واضح پیغام دیں کہ انہیں جبری قصبہ ہرگز تسلیم نہیں۔