خبرنامہ کشمیر

بھارت وادی کشمیر کو سیاسی طورپر کھو چکا ہے

پونا: (ملت+اے پی پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہرپونا میں ایک سیمینار کے مقررین نے کہاہے کہ بھارت سیاسی اور جذباتی طورپر وادی کشمیر کوکھو چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر کے بارے میں مزاکرے کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام یشونتروچوان نیشنل سینٹر آف انٹرنیشنل سیکورٹی اینڈ ڈیفنس اینیلیسز ، سینٹرفار ایڈوانس سٹریٹیجیز او ر سویتریبل ساوتریبایی پھلے پونے یونیورسٹی نے مشترکہ طورپر یشونتروچوان اکیڈمی فار ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن میں کیاتھا ۔ ریٹائرڈ ائیر وائس مارشل کپیل کاک نے کہاکہ کشمیرکا نفسیاتی اور جذباتی طورپر بھارت سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ پونا یونیورسٹی کے وائس چانسلر جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے اپنے کالج کے دنوں میں مقبوضہ کشمیرمیں تعلیم حاصل کرنے کے اپنے تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے لوگ خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں انکی جذبات اور احساسات سمجھنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری نے کہاکہ بھارت سیاسی اور جذباتی طورپر کشمیر کو کھو چکا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ کشمیر کی نوجوان نسل بھارت مخالف جذبات رکھتی ہے کیونکہ ہم ہر کشمیری کو دہشت گرد کے طورپر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آنے والے سیاح بھارتی شہریوں سے زیادہ کشمیر کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سول سوسائٹی اور عوام کو کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ رات نو بجے کے اطلاعات کے حصول کیلئے رات نو بجے کے پرائم ٹائم کے جنگی روم کی بجائے خود کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ جموں وکشمیر میں2014کے انتخابات کے آزادامیدوار سجاد شیخ نے بھی اس موقع خطا ب کیا ۔