خبرنامہ کشمیر

بھارت واضح شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار : عبدالرشید ترابی

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ میں اپنی واضح شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکرسیز فائر لائن پر بلااشعال فائرنگ کررہاہے ،پاک فوج کے جانوں کی شہادت کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے،نریندرمودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جنگ ہوئی تو نہ صرف جنوبی ایشیا کاامن تباہ ہوگا بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ بڑی جنگ اور بڑی تباہی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل کیا جائے ،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،انھوں نے کہاکہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی پیداکرنے کی ضرورت ہے،داخلی مسائل میں کمی کی جائے باہمی مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جائیں،قومی سلامتی کا تقاضاہے کہ پوری قوم یک جان اور یک زبان ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے،بھارت پاکستان کو کمزورکرنے کے لیے تخریبی کارروائیاں کررہاہے ،پاکستان کے اندر اور سیزفائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ اس کی غمازہے ،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہاہے کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائرلائن پر جنگ کی کیفیت پیدا کررہاہے تاکہ دنیاکی توجہ کشمیر سے ہٹ جائے۔