خبرنامہ کشمیر

بھارت کا معاشی طاقت بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، پروفیسر منیر عالم

نئی دہلی : (ملت+اے پی پی) ممتاز بھارتی ماہر اقتصادیات پروفیسر منیر عالم نے کہا ہے کہ اگر بھارت دنیا میں ایک بڑے معاشی طاقت کے طور پر ابھر نا چاہتا ہے تواسے دنیا کے دوسرے بڑے مذہبی گروہ مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جنکا بھارت کی معاشی ترقی میں براہ راست دخل ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر عالم نے نئی دلی میں ’’ حالیہ قومی بحران اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی تعداد 20کروڑ سے زائد ہے اور وہ چھوٹی اقلیت ہرگز نہیں جسے نظر انداز کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو ساتھ لیکر چلے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں شامل ہو ں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا توملک کا معاشی طاقت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔