خبرنامہ کشمیر

بھارت کا پاکستانیوں کی دس کھرب کی املاک کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیشنل کانفرنس

بھارت کا پاکستانیوں کی دس کھرب کی املاک کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی(ملت آن لائن) بھارتی حکومت نے 9ہزار4 سو سے زائد لوگوں کی دس کھرب روپے سے زائد مالیت کی املاک نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں بیشتر پاکستانیوں کی املاک شامل ہیں جنہیں وہ تقسیم برصیغیر کے وقت اور بعد کے ادوار میں پیچھے چھوڑ آئے تھے اور اب انہیں دشمنوں کی املاک قراردیتے ہوئے نیلام کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ان املاک کی نشاندہی شروع کردی ہے۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی طرف سے 49 سال پرانے اینیمی پراپرٹی ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت تقسیم کے دوران یا اس کے بعد پاکستان اور چین ہجرت کرجانیوالوں کے رشتہ داروں کا ان کی زمینوں یااملاک پر کوئی حق نہیں ہوگا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو حال ہی میں ایک اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس ترمیم کے تحت 6ہزار 289املاک کا سروے مکمل کیاگیا ہے جبکہ باقی 2ہزار991جائیداروں کا سروے کیاجائیگا ۔ ایک اندازے کے مطابق ان 9ہزار 4سو املاک کی قیمت دس کھرب سے زائد ہے جنہیں دشمنوں کی املاک قراردیتے ہوئے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیے…مقبوضہ کشمیر، تحریک حریت کی پارٹی رہنماؤں کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت
سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف صحرائی، محمد اشرف لایا اور عمر عادل ڈار کو ان کے گھروں میں غیر قانونی طور پر مسلسل نظربند رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جن کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ شہداء کشمیر کے مشن کو ہر قیمت پراس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔