خبرنامہ کشمیر

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا آج یومِ سیاہ

کا یوم جمہوریہ،

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا آج یومِ سیاہ

سری نگر:(ملت آن لائن) بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہیں۔ بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے احتجاج کودبانے کے لئے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی جبکہ میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک اورسید علی گیلانی گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔ بھارتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں نے نمازجمعہ کے بعداحتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 3نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج بھی کیا گیا جبکہ دنیا بھر میں آباد کشمیری آج بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی عوام آج 69 واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔