خبرنامہ کشمیر

‘ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کرسکتا’پاکستان

‘ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کرسکتا’پاکستان
اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو پرزور انداز میں اجاگر کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ڈوزیئر سیکرٹری جنرل کے حوالے کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو پیلٹ گن کے ذریعے نابینا کرنے کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خطے میں بھارت کا کردار تخریبی ہے اور بھارت نے افغانستان میں تعمیر نو اور ترقی کے منصوبوں کی آڑ میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا آرہا ہے۔

نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں کو عدم استحکام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور بھارت کے افغانستان میں کردار کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے نئی امریکی پالیسی کے جواب میں اپنا نکتہ نظر واضح کیا ہے۔

ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور نیوکلئیر پروگرام جدید ترین اور محفوظ ہاتھوں میں ہے جب کہ ملک میں ایک بھی ایٹمی حادثہ نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ روس اور چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر ممالک کی شمولیت پر پاکستان اور چین تفصیلات طے کر رہے ہیں۔