خبرنامہ کشمیر

بھارت کی سیاسی قیادت کشمیریوں کےحق خودارادیت کوتسلیم کرے، انجینئررشید

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے بھارت کی سیاسی قیادت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت کو تسلیم کریں کیونکہ اس کے سوا جموں و کشمیر کے تنازعے کا کوئی منصفانہ حل نہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جموں وکشمیر میں اٹانومی کی بحالی یا ہندوستانی آئین کے تحت کوئی بھی حل کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا کیونکہ ان کا مقدمہ ہر لحاظ سے مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیڈروں کو سمجھ لینا چاہئے کہ اْنکی بحث و تمہیص اورتاخیری حربوں کا کوئی خریدار نہیں۔نام نہاد اسمبلی کے رکن نے مزید کہا کہ کشمیری عوام جموں وکشمیر میں اٹانومی کا کوئی خریدار نہیں ہے کیونکہ کشمیریوں کی قربانیاں اْن مراعات کے لئے نہیں جو کہ عارضی الحاق کے بعد بھارت کی مختلف حکومتوں نے خود ہی اْن سے چھین لیں۔ انجینئر رشید نے عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے اپنے دیرینہ مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت سے بات چیت کرنے میں شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔