خبرنامہ کشمیر

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ‘ عالمی دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے

، بھارت نہتتے کشمیریوں کے قتل عام سے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب
تتہ پانی(آئی این پی) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، عالمی دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے، بھارت نہتتے کشمیریوں کے قتل عام سے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عروج پر ، طلباء کو سکول جانے سے روکا جا رہا ہے ۔ سر عام پیلٹ گن کا استعمال جاری ہے ، مقبوضہ وادی کو آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ، دوسری طرف آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے تتہ پانی میں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ سردار سخاوت سدوزئی ، سردار اسرار احمد،واجد خاکسار، سردار خضر بازدار، سردار عمر حیات، عباس علی ملک، اور سردار عتیق احمد نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے اپیل کرتے ہیں تتہ پانی میں ایل او سی متاثرین کے لیے ایمرجنسی سنٹر قائم کیا جاے تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد دی جا سکے۔ متاثرین ایل او سی کی مالی معاونت کی جائے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلی میں تاجروں ، طلباء، سیاسی کارکنان، اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے مختلف قسم کے نینزز بھی اٹھا رکھے ۔