خبرنامہ کشمیر

بھارت کےیوم آزادی پرآج مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ

مقبوضہ وادی:(اے پی پی) مقبوضہ وادی میں37 ویں روز سے نافذ کرفیو اور دیگر سخت پابندیوں کے باوجود پاکستان کے یوم آزادی پر ہزاروں لوگ گھروں سے نکل آئے ۔ انہوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ مقبوضہ وادی کے تقریباً سبھی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئےاور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ سری نگر میں ریلی کے شرکاء پر بھارتی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے آسیہ اندرابی سمیت درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے ۔ حریت کانفرنس نے 15اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کااعلان کیا ہے ۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا ء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پورامقبوضہ کشمیربھارت سےآزادی کےنعرے لگارہاہے جبکہ بلوچستان میں علیحدگی کامطالبہ کرنےوالے ایک فیصد بھی نہیں ہیں۔