خبرنامہ کشمیر

بھارت کے آخری فوجی کے نکلنے تک کشمیری مزاحمت جاری رکھیں گے،عبدالرشید ترابی

لندن (آئی این پی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی کنونینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کا جب تک آخری فوجی بھی کشمیرسے نہیں نکل جاتا کشمیری اس وقت تک مزاحمت جاری رکھیں گے،بھارت کان کھول کر سن لے وہ توپوں ،ٹینکوں کی طاقت ،ظلم اور تشدد سے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے اس کی گردن پر سر قائم ہے وہ بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف لڑتا رہے گا،آزاد ی کی منزل کے حصول تک کشمیری اپنا مقدس انتفاضہ جار ی رکھیں گے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی زیر اہتمام لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے کی قیادت عبدالرشید ترابی نے کی ،مظاہرے میں خواتین ،بچے اور معذور افراد بھی شریک ہوئے،بھارتی مظالم اور کشمیر پر جبرا قبضے کے خلاف فلک شگاف نعرے،مظاہرے میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، لارڈ نذیر احمد ،مسلم کانفرنس کی مرکزی سیکریٹری جنرل مہرالنساء سرپرست اعلیٰ کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی محمد غالب، صدر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی مفتی حافظ فضل احمد قادری جنرل سیکریٹری رابطہ کمیٹی و ترجمان جماعت اسلامی آزاد کشمیر برطانیہ راجہ محمد عارف نے شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ غاصب اور انسانیت کی قاتل بھارتی افواج نے کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عالمی برداری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بھارتی مظالم کے نیتجے میں نوجوان کشمیر ی نسل شدید اضطراب میں مبتلا ہے عالمی برادری کشمیر میں برائے راست مداخلت کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کروائے۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اس جدوجہد میں تنہانہیں پوری زندہ ضمیر رکھنے والی انسانیت ان کے ساتھ ہے،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کے کروڑوں عوام ان کی پشت پر ہیں،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ میں ایک نیا انقلاب ہے ایک نئی لہر ہے جس میں ہر سطح کے لوگ اور عوام شامل ہیں،تمام طبقات کے عوام اس تحریک کا حصہ ہیں اس تازہ لہر کو کچلنے کے لیے بھارت نے بدترین ریاستی دہشت گردی کی ہے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،جس سے ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں شہید ہوئے ہیں سوا تین ماہ سے مسلسل کرفیو ہے قائدین پابند سلاسل ہیں یاسین ملک کی اور سید علی گیلا نی کی خرابی صحت کے باوجود ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہے مسلمانوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کی جازت نہیں ہے،مساجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی جارہی ہے،مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیلا جارہاہے ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیاں ہورہی ہیں،ان حالات میں عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے،کشمیریوں کا ساتھ جو عہد کیا گیاتھا وہ پورا کیا جائے۔