خبرنامہ کشمیر

بھارت ہمیں جتنامارے گا آزادی کےلئے ہماراعزم اورحوصلہ اتنا ہی بلند ہوگا،گیلانی

سری نگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما علی گیلانی کا بھارتی فوج کے نام کھلا خط اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں انہوں نے قابض فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہمیں جتنا مارو گے، آزادی کےلئے ہمارا عزم اور حوصلہ اتنا ہی بلند ہوگا۔ اپنے خط میں انہوں نے خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں شہادتوں کے باوجود حریت پسندوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ ’’تم ہمیں جتنا مارو گے، آزادی کےلئے ہمارا عزم اور حوصلہ اتنا ہی بلند ہوگا،‘‘ علی گیلانی نے لکھا۔