خبرنامہ کشمیر

بیج بہاڑہ میں کیمونٹی سینٹر پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ کشمیر، بھارتی

بیج بہاڑہ میں کیمونٹی سینٹر پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے

سرینگر(ملت آن لائن)بیج بہاڑہ میں کیمونٹی سینٹر پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ، مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک کمیونٹی سینٹر پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلا ف زبردست مظاہرے کئے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں نے بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں کی طرف سے جبلی پورہ میں قائم کمیونٹی سینٹر پر قبضہ کر کے وہاں فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے اور علاقے سے فوری طور بھارتی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کرفوجی کیمپ کی علاقے سے منتقلی کا مطالبہ کیا ۔ مقامی افراد کے مطابق بھارتی فوج نے منگل کی شب کمیونٹی سینٹرپر قبضہ کر لیا جس سے علاقے کے رہائشیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوجی کیمپ قائم ہونے کے خلاف علاقے کے لوگوں نے شدید مظاہرے کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ فوجی میجر کو تحریری طورپر کمیونٹی سینٹر خالی کرنے او ر فوجی کیمپ کو کہیں اور منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر علاقے کی صورتحال بگڑنے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔