خبرنامہ کشمیر

تحریک حریت کی طرف سے پارٹی رہنماء پر کالے قانون پی ایس اے کے نفاذ کی مذمت

سرینگر:(ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر نے پارٹی کے ضلع کپواڑہ کے صدر فاروق احمد بٹ کی گرفتاری اور ان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے فاروق احمد بٹ پر کالاقانون پی ایس اے لاگو کر کے انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ انتفاضہ کے دوران فاروق احمد بٹ نے اہم کردار ادا کیا تھا جس سے بھارتی پولیس اور کٹھ پتلی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کی گرفتاری کے لئے ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر مسلسل چھاپے مارے جارہے تھے اور ان پر دباؤ بڑھانے کیلئے ان کے والد اور بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔