خبرنامہ کشمیر

جاتلاں: شارٹ سرکٹ باعث آتشزدگی‘ کپڑے کی دوکانیں جل کر خاکستر‘لاکھوں کا نقصان

جاتلاں(ملت + آئی این پی) جاتلاں نذر پلازہ میں رات کو بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، کپڑے کی دوکانیں جل کر خاکستر، تاجر وں کا لاکھوں روپے کا نقصان، فائیر برگیڈ1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، لیکن آگ کی شدت نے اپنا کام دوکھا دیا تفصیلات کے مطابق نذر پلازہ جاتلاں میں رات کو بجلی کی شارٹ شرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر کپڑے کی دوکان کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور دوکان میں پڑا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا اور فائیر برگیڈ 1122کے عملہ کو اطلاع کی گئی جھنوں نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا لیا.