خبرنامہ کشمیر

جموں میں بھارتی فوج کے افسر سے آٹھ کلو ہیروئن برآمد

نیشنل کانفرنس

جموں میں بھارتی فوج کے افسر سے آٹھ کلو ہیروئن برآمد
جموں:(ملت ان لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ایک افسر کے قبضے سے آٹھ کلوہیرون برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا چالیس کروڑ روپے ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس ایس ڈی سنگھ جموال نے جموں میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ آرمی ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں لائٹ انفینٹری ڈویژن سے وابستہ بھارتی فوجی کے قبضے سے آٹھ کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، جسے انسدادمنشیات کے بارے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران نئی دہلی بھجوائی جانیوالی منشیات کی یہ دوسری بڑی کھیپ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ معیار کی اس ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً چالیس کروڑ روپے ہے ۔