خبرنامہ کشمیر

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد کا خیرمقدم: مقبوضہ کشمیر

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد کا خیرمقدم: مقبوضہ کشمیر
سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور 75دیگر ممالک کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ حق خودارادیت کے اصول کا مقصد ہے کہ تمام لوگوں کو اپنے سماجی ، اقتصادی اور سیاسی حقوق کا آزادانہ طورپر تعین کرنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے طاقت کے استعمال کے بارے میں قراردادکے آرٹیکل 1میں کہاگیا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے طاقت کا استعمال جائز ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ تمام لوگوں کیلئے حق خودارادیت کا حصول ان کا بنیادی حق ہے جس میں ان کے انسانی حقوق کو بھی مکمل تحفظ حاصل ہو۔