خبرنامہ کشمیر

جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، تحریک حریت

جیلوں میں نظر بند کشمیریوں

جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، تحریک حریت

سرینگر(ملت آن لائن)عبدالصمد انقلابی کو کٹھوعہ جیل میں مار پیٹ کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں کشمیر نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے کارکنوں کی طرف سے جموں خطے کی کٹھوعہ جیل میں غیر قانونی طو ر پر نظر بند حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کو مار پیٹ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آزادی پسند رہنما او ر کارکن جیلوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں اور ہندو جرائم پیشہ قیدی جیل انتظامیہ کہ شہہ پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میں نظر بندکشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ کٹھوعہ جیل میں شیو سینا کے غنڈوں نے عبدالصمد انقلابی کو جسمانی تشدد کرکے شدید زخمی کردیا اور اسی طرح کے حالات کا سامنا دیگر کشمیری نظر بندوں کو بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظر بندوں کو جیلوں میں ناقص غذا فراہم کی جارہی ہے اور انہیں طبی سہولیات بھی میر نہیں ۔تحریک حریت کے ترجمان نے تنظیم سے وابستہ نذیر احمد مانتو،ماسٹر علی محمد اور عبدالحمید پرے کی شوپیان اور حاجن کے تھانوں میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں گزشتہ دو سال سے نظر بند ہیں اور عدالت کی طرف سے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم کیے جانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا ۔