خبرنامہ کشمیر

حافظ سعید پاکستانی شہری ہیں ‘ وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے پاکستان میں جماعت الدعوۃ پر پابندی اور اسکے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے وہ پاکستان کے شہری ہیں۔حکومت پاکستان کے اقدام کی حمایت کرتا ہوں۔نواز شریف کی کشمیر پالیسی کا مکمل حامی ہوں۔ آزادکشمیر میں بیرونی سرمایہ کیلے اوورسیز کمیشن بنایا جائے گا اور اپریل میں انٹر نیشنل انوسٹمنٹ کانفرنس کی جائے گی۔وہ جمعہ کو کشمیر ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہبرٹش کونسل کے ساتھ چھ ہزار اساتذہ کی ٹریننگ کا معاہدہ کیا ہے جس کے ساتھ طلبا کے سکالرشپس بھی شامل ہیں۔ہندوستان نے آزادکشمیر میں اس تعلیمی تعاون کی مخالفت کی۔دورہ برطانیہ کے دوران برٹش پارلیمینٹیرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔برطانیہ دورہ کے دوران آزادکشمیر میں سرمایہ کیلے سیاحت اور ہائیڈل کے حوالے سے اوورسیز کے نمائندوں سے بات کی اور اوورسیز کمیشن بنایا جائے گا اور اپریل میں انوسٹمنٹ کانفرنس کی جائے گی۔[گزشتہ چھ ماہ میں ن لیگ کی حکومت نیماضی کی حکومت کی خرابیوں کو دور کیا ،میرٹ اور ڈسپلن کو قائم کرتے ہوے این ٹی ایس کا قیام،پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو،محکمہ ہیلتھ سروس میں نوکریاں کی تخلیق سے آزادکشمیر میں صحت کی بنیادی مسائل میں کمی کیلے کوشش کی اور ماضی کی نسبت کابینہ کا سائز 28 سے کم کر کے صرف12 تک محدود رکھا۔: حافظ سعید کی گرفتاری پاکستان کا معاملہ ہے وہ پاکستان کے شہری ہیں۔حکومت پاکستان کے اقدام کی حمایت کرتا ہوں۔[ نواز شریف کی کشمیر پالیسی پر مکمل حمایت کرتا ہوں