خبرنامہ کشمیر

حریت رہنماؤں کا شہدائے عالی کدل کو خراج عقیدت

نہتے عوام پر بندوقوں

سرینگر : (ملت+اے پی پی) اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماؤں نے شہدائے عالی کدل کو انکی 24ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے ممتاز آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو19نومبر1992 کو اپنے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چودھری ، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان، فاروق احمد ڈار ، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔ ا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک پولیٹیکل موؤمنٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا عبداللہ طاری نے ایک بیان میں کہاکہ شیخ عبدالمجید اور دیگر شہدائے عدل نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور کشمیری عوام اپنے عظیم شہداء کے مشن کو اسکے منطقی نجام تک پہنچانے کے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے شہریوں کے قتل سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید شیخ عبدالحمید ،مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چودھری ، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان، فاروق احمد ڈار ، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر تحریکِ آزادی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالی کدل اور دیگر کشمیری شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر کے جنرل سیکرٹری وجاہت بشیر قریشی نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے نوجوانوں کی بیش بہا قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وجاہت قریشی نے کہا کہ انکی پارٹی کی طرف سے 19نومبر بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے مزار شہداء عید گاہ سرینگر میں فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔