خبرنامہ کشمیر

حریت رہنماؤں کا مسئلہ کشمیرکوعالمی فورمزپراجاگرکرنےکی پاکستانی کوششوں کا خیرمقدم

نہتے عوام پر بندوقوں

سرینگر:(ملت+ اے پی پی)مقبوضہ کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی مسئلہ کشمیر اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی فورموں پر اجاگر کرنے کی پاکستان کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی اپنے حق خود اردیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت مسلسل جاری رکھے گا ۔ انہوں نے او آئی سی کی طرف سے م سرینگر:(ملت+ اے پی پی)مقبوضہ کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی مسئلہ کشمیر اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی فورموں پر اجاگر کرنے کی پاکستان کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی اپنے حق خود اردیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت مسلسل جاری رکھے گا ۔ انہوں نے او آئی سی کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کیا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ دنیا کے بااثر ممالک بھارت کو ایک بڑی تجارتی مندی سمجھتے ہوئے کشمیرمیں انصاف اور انسانی اقدار کو اہمیت دینے کی بجائے بھارت کے ساتھ تجارتی اور قتصادی تعلقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ لہذا کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز صرف پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہاکہ حریت قائدین کی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کے عزم کے کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے سید نعیم گیلانی کو ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی۔ دریں اثنا، غیر قانونی طور پرنظربند حریت رہنما بلال صدیقی نے ایک بیان میں کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پرزوردینے پر او آئی سی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ انہوں نے عالمی فورموں پرمسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کیا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ دنیا کے بااثر ممالک بھارت کو ایک بڑی تجارتی مندی سمجھتے ہوئے کشمیرمیں انصاف اور انسانی اقدار کو اہمیت دینے کی بجائے بھارت کے ساتھ تجارتی اور قتصادی تعلقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ لہذا کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز صرف پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہاکہ حریت قائدین کی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کے عزم کے کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے سید نعیم گیلانی کو ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی۔ دریں اثنا، غیر قانونی طور پرنظربند حریت رہنما بلال صدیقی نے ایک بیان میں کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پرزوردینے پر او آئی سی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ انہوں نے عالمی فورموں پرمسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔