خبرنامہ کشمیر

حریت رہنماؤ ں کا بھارتی مذاکرات کار دنیش شرما سے ملاقات کرنے سے انکار

حریت رہنماؤں کا شہدائے

حریت رہنماؤ ں کا بھارتی مذاکرات کار دنیش شرما سے ملاقات کرنے سے انکار
سری نگر (ملت آن لائن) حریت رہنماؤ ں نے بھارتی مذاکرات کار دنیش شرما سے ملاقات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا موقف واضح نہیں ، مذاکرات کرنا صرف وقت کا ضیاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لیے مقرر کیے گئے نمائندہ خصوصی دنیش شرماکشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کیلئے سرینگر پہنچے لیکن حریت کانفرنس کے رہنماوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ۔ حریت رہنماوں کہا کہ بھارتی حکومت کا موقف واضح نہیں ہے اس لیے مذاکرات کرنا صرف وقت کا ضیاع ہے۔ جب کہ کشمیر چیمبرآف کامرس سمیت دیگر تجارتی تنظیموں نے مذاکراتی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔دوسری جانب بھارتی مذاکرات کارسے ملاقات کرنے والی چند شخصیات اور نوجوانوں نے عام شہریوں پرفوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کار ہمارا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر پیلٹ گن کا استعمال رکوانا ہوگا جب کہ نواجوں کے خلاف دائر مقدمات کو بھی واپس لینا ہوگا۔