خبرنامہ کشمیر

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

سری نگر(ملت آن لائن)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا۔

میر واعظ کے ترجمان کے مطابق میر واعظ محرم کے حوالے سے ایک سیمینار میں شرکت کے لیے حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر جانے والے تھے کہ انہیں قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہی نظر بند کر دیا۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو پرزور انداز میں اجاگر کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ڈوزیئر سیکرٹری جنرل کے حوالے کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو پیلٹ گن کے ذریعے نابینا کرنے کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔