خبرنامہ کشمیر

حریت رہنما یاسین ملک گرفتار

سری نگر (ملت آن لائن)احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے روکنے کیلئے قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔حریت رہنما یاسین ملک آج سری نگر مین بھارتی فورسزکے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی شہادت پر احتجاج کی سربراہی کرنے والے تھے جس سے روکنے کیلئے بھارتی فوج نے یاسین ملک کو گرفتار کیا۔قابض انتظامیہ نے آج وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔