خبرنامہ کشمیر

حریت قیادت کا بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

حریت قیادت کا بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

کشمیر:(ملت آن لائن)حریت قیادت نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضیہ کشمیر کی حریت پسند قیادت نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نے مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ جمعے کے روز بھارت کے یوم جمہویہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ دوسری جانب کشمیری عوام مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں چائے بند کے مقام پر قابض افواج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ بھارتی فورسز نے اُن پر بلا اشتعال فائرنگ اور آنسو گیس سے شیلنگ شروع کر دی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شاکر احمد میر سمیت 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔