خبرنامہ کشمیر

حریت کانفرنس کے قائدین کی قیادت میں کاروان آزادی ریلی کی کوٹلی آمد

تحریک حریت

کوٹلی(ملت + آئی این پی) حریت کانفرنس کے قائدین کی قیادت میں کاروان آزادی ریلی کی کوٹلی آمد،وزیرمال سردارفاروق سکندراورسیاسی ورکرز،وکلاء، میڈیا،بزنس کمیونٹی وتاجروں کی طرف سے شانداراستقبال۔آزادی کے فلک شگاف نعرے،شہیدچوک میں منعقدہ اجتماع سے حریت قیادت،وزیرحکومت اورسیاسی شخصیات کاخطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حریت کانفرنس کی سرکردہ قیادت عبدالمجیدملک،مشتاق الاسلام، حمید لون، مجید میر، شمشیر خان،انجینئرمشتاق محمود،شاہین خان اوردیگرکی قیادت میں آزادی کارواں ریلی میرپور سے کوٹلی پہنچی۔غوثیہ بلیاہ مسجدسے حریت رہنماؤں کی قیادت میں پرجوش ریلی نکالی گئی جس میں ن لیگ،پی پی پی ،تحریک انصاف،مسلم کانفرنس،جماعت اسلامی،لبریشن فرنٹ سمیت دیگرسیاسی وسماجی جماعتوں کے کارکنان شامل تھے۔شہیدچوک میں سول سوسائٹی اورلیگی ورکرزکے ہمراہ وزیرمال بحالیات کسٹوڈین سردار فاروق سکندرنے ریلی کااستقبال کیاشہید چوک میں منعقدہ اجتماع سے وزیرمال بحالیات سردارفاروق سکندر،حریت رہنماؤں عبدالمجیدملک،مشتاق الاسلام،حمیدلون،مجیدمیر،انجینئرمشتاق محمود،شاہین خان، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشیدقادری،لیاقت مغل ایڈووکیٹ، راجہ نصیر احمد ایڈووکیٹ(پی پی پی) ، سردار مظہر اقبال، سردار مشہود محمود، ایڈمنسٹریٹر سردارعقیل محمود،عارف ناز،رضوان راجہ،ملک یعقوب،ممتازراٹھور،اعجازمغل،انواربیگ،جمیل منہاس سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض فضیل ہاشمی نے سرانجام دیئے تلاوت قرآن پاک ماسٹرعبدالمجیدنے کی اجتماع میں سردارفاروق سرور،سردارمعروف طفیل،فیصل حسن، امتیاز کشمیری، غضنفرعلی سجاد،اظہرشاہ ایڈووکیٹ،ٹھیکیدارانور،راجہ ریاض بھٹی سمیت سینکڑوں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اورشہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمال بحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاکہ بھارت کی افواج مقبوضہ کشمیرمیں عملاً ناکام ہوچکی ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرجہاں کشمیریوں کاقتل عام شروع کررکھاہے وہاں وہ سیزفائرلائن پربھی نہتے شہریوں پرگولہ باری کرکے انہیں جانی ومالی نقصان پہنچارہاہے مگراس کے باجودکشمیریوں کے حوصلے بلندہیں عالمی برادری کشمیریوں پرمظالم کانوٹس لے اورکشمیریوں کوحق خودارادیت دلوائے وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف نے موثراندازسے مسئلہ کشمیراجاگرکیاپاک فوج بھارت کے مکروہ عزائم کوناکام بنائیگی سردارفاروق سکندرنے کہاکہ بھارت شرے والی گن،پیلٹ گن کابے دریغ استعمال کررہاہے سودنوں کے اندرسینکڑوں نوجوان شہیداورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں بھارت جتنامرضی ظلم کرلے وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کوختم نہیں کرسکتامقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔حریت لیڈر عبدالمجیدملک نے کہاکہ انڈیاوادی کے اندرکشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن استعمال کررہاہے کشمیری نصف صدی سے زائدعرصہ سے میدان جنگ میں ہیں آزادکشمیرکی قیادت اورنوجوان بھی مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں مشتاق الاسلام نے کہاکہ کاروان آزادی ریلی کامقصدآزادکشمیرکے نوجوانوں کوبیدارکرناہے یہاں کے نوجوان بھی آزادی کے لیے اپناکرداراداکریں مقبوضہ کشمیرمیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کوہمیشہ کے لیے جیل بھیجاجاسکتاہے مجیدمیرنے کہاکہ پیلٹ گن سے مقبوضہ کشمیرمیں سینکڑوں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں بیس ہزارسے زاہدزخمی اوردرجنوں شہیدہوچکے ہیں۔