خبرنامہ کشمیر

حزب اختلاف کا بھارتی گورنر کے خطاب کے دوران شور شرابہ

بھارتی گورنر

حزب اختلاف کا بھارتی گورنر کے خطاب کے دوران شور شرابہ

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے چئرمین انجینئر عبدالرشید نے آج جموں میں اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے ہاتھوں میں بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں مصرہ بیگم اور آصف اقبال کی تصویریں بنی تھیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کاواحد راستہ کشمیریوں کو حق خوداردیت دینا ہے۔ مصرہ اور آصف کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ضلع کپواڑہ میں دوالگ الگ واقعات میں شہید کیا تھا۔ انجینئر رشید نے آج اسمبلی اجلاس کے موقع پر ان کارروائیوں کو بہیمانہ قتل قراردیتے ہوئے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ، تو دنیشور شرما کشمیر میں کیا کررہے ہیں۔ دریں ا ثناء بھارتی گورنر این این ووہرا نے جونہی نام نہاد اسمبلی میں اپناخطاب شروع کیا ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے ارکان نے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف نعرے لگانا شروع کئے اور گورنر کے خطاب میں رکاوٹ ڈالی۔ ارکان نے پی ڈی پی ، بی جے پی ہائے ہائے، جمہوریت کے قاتل ہوش میں آئیں، اورچوٹی کاٹنے والی سرکار ہائے ہائے جیسے نعرے لگائے ۔ بعد میں ان ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔