خبرنامہ کشمیر

حکومت آزادکشمیر نے یوم یکجہتی کشمیرکو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تقریبات وانتظامات کوحتمی شکل دیدی

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت آزادکشمیر نے یوم یکجہتی کشمیرکو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تقریبات وانتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدایات کی روشنی میں اس سال یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب روایات سے ہٹ کر منائی جارہی ہیں ۔5فروری کے موقع پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور جموں وکشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا جس سے صدر پاکستان یا وزیراعظم پاکستان خطاب کریں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی جس کی قیادت وزیراعظم آزادکشمیر کریں گے۔ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کریں گے جبکہ 5فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے یوم تاسیس کی طرز پر خصوصی فلوٹس چلائے جائیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے سلسلہ میں چیئرپرسن قومی تقریبات کمیٹی و وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری صاحبان،متعلقہ محکمہ جات کے سربرہان نے شرکت کی۔اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقاریب کو حتمی شکل دی گئی ۔5فروری کو دن 10بجے سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ جبکہ یوم یکجہتی کے سلسلہ میں 5فروری کو دن 3بجے چھترچوک سے براستہ نلوچھی بائی پاس عظیم الشان موٹر ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کے دوارن وزیراعظم آزادکشمیر برھان مظفروانی شہید چوک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مختلف محکمہ جات کے تعاون سے فلوٹس تیار کرے گا اور یہ فلوٹس شہر میں چلائے جائیں گے۔ آزادکشمیر کو پاکستان سے ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گی ۔کوہالہ پل پر وزیرجنگلات سردار میر اکبر،برار کوٹ کے مقام پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی،منگلا کے مقام پر وزیر حکومت چوہدری سعید اور ایم ڈی اے چوہدری رخسار،آزادپتن کے مقام پر ڈاکٹر نجیب نقی اور ہولاڑ کے مقام پر ایم ایل اے راجہ نصیر احمد خان کی قیادت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی اور حق خودارادیت کے حوالہ سے کوہالہ ،مظفرآباد اور راولاکوٹ میں دستخطی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔5فروری کے موقع پر آزادکشمیر میں قائم مہاجر کیمپوں میں مقیم خاندانوں میں اہل پاکستان کی طرف سے وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام راشن پیکجیز تقسیم کیے جائیں گے۔کیمپوں میں راشن کی تقسیم کی نگرانی متعلقہ حلقے کے ایم ایل اے صاحبان کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں خصوصی فیچر شائع کیے جائیں گے۔وفاقی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام کشمیر مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں آزادکشمیر کے شعراء کو بھی مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کی قیادت اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زعما ء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کے زیر

اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔یوم یکجہتی کے سلسلہ میں آزادکشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں ’’کشمیر عالمی توجہ چاہتا ہے‘‘ کے عنوان سے مضمون نویسی وتقریری مقابلے ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریبات کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی نگرانی انسپکٹر جنرل پولیس خود کریں گے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران قومی تقریبات کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ نورین عارف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 7ماہ سے عوامی فراہمی تحریک زوروں پر ہے اور کشمیریوں نے بے پناہ بھارتی مظالم کے باوجود عوامی فراہمی تحریک کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے اور عزم وہمت کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔بھارت اور اس کی قابض افواج تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں ایسے حالات میں بیس کیمپ کی قیادت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز میں اپنی آواز ملائیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو یقین دلائیں گے کہ بیس کیمپ کے عوام ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پریوم یکجہتی کی تقریبات روایات سے ہٹ کر منائی جا رہی ہیں تاکہ اس دن کے حقیقی مقاصد پورے ہو سکیں ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے مظالم کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کے لئے کشمیر لبرشن سیل کے زیر اہتمام خصوصی فلوٹس چلائے جائیں گے۔ عوام الناس کو یوم یکجتہی کی تقاریب میں شریک کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے