خبرنامہ کشمیر

حکومت آزاد کشمیر پرائیویٹ حج کوٹہ لے کر پائی جانے والی احساس محرومی کا ازالہ کریں

میرپور (ملت + آئی این پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری جمیل احمد تبسم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر وفاقی حکومت سے پرائیویٹ حج کوٹہ لے کر پائی جانے والی احساس محرومی کا ازالہ کریں 80ہزار کے پرائیویٹ حج کوٹہ سے آزاد کشمیر کو کم وپیش ،10ہزار افراد کا پرائیویٹ حج کوٹہ دیا جائے حج کوٹہ پر آزاد کشمیر کے عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی صوبوں کا ہے آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ پرائیویٹ حج کوٹہ میں زیادتی ہورہی ہے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کو حل کروائیں 5ملین آبادی کے تناسب سے سعودیہ کی حکومت سے ملنے والے پرائیویٹ حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے اس وقت آزاد کشمیر کے پرائیویٹ سیکٹرز میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ اتنی زیادتی کی جا رہی ہے کہ 80ہزار کے پرائیویٹ حج کوٹہ میں سے آزاد کشمیر کو ایک ہزار کا کوٹہ بھی نہیں دیا جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری جمیل احمد تبسم نے کہا کہ حج پرائیویٹ کوٹہ صرف اور صرف پاکستان کے چاروں صوبوں میں تقسیم کر دیاجاتا ہے اور آزاد کشمیر کو اس کوٹہ میں شامل نہیں کیا جا رہا سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو چاروں صوبوں کے برابر پرائیویٹ حج کوٹہ فراہم کیا جائے SECPسے رجسٹرڈ دس سال سے منتظر کمپنیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر ووفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرائیویٹ حج کوٹہ میں آزاد کشمیر کو بھی شامل کرتے ہوئے باقی صوبوں کی طرح اس کو بھی حصہ دیا جائے ۔