خبرنامہ کشمیر

حکومت بچوں کے داخلے کالجوں سکولوں سے بھیجے

میرپور (ملت +آئی این پی)آزا د جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں چوہدری لطیف اکبر بنام آزاد حکومت تعلیمی پیکج اور توہین عدالت کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس محمد اعظم خان نے سیکرٹری سکولز ہائر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سابق حکومت کے جاری کردہ تعلیمی پیکج کے مطابق نئے بنائے گئے تعلیمی اداروں سے ہی تمام طلبہ و طالبات کے ایڈمیشن داخلے نیشنل پالیسی کے مطابق اپنے اپنے کالجوں و سکولوں سے ہی داخلے تعلیمی بورڈ کو بھیجنے کے خصوصی فوری انتظامات کیے جائیں عدالت عظمیٰ نے حکومت کو پابند کیا کہ تعلیمی سال بچوں کے داخلے انہیں کالجوں سکولوں سے بھیجیں پٹشنر سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے معروف قانون دان بیرسٹر ہمایوں گوہر پیش ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سے سیکرٹری ہائی ایجوکیشن شاہد محی الدین پیش ہوئے پٹشنر چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے سیکرٹری سکولز و ایلیمنٹری کو مقدمہ ہذا میں فریق بنانے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ آئندہ تاریخ سماعت 9فروری مظفرآباد میں ہو گی ۔اس موقع پر پارٹی لیڈر چوہدری لطیف اکبر ایڈووکیٹ کے ہمراہ سابق ڈی جی ،ایم ڈی اے جاوید اقبال ،سابق پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعظم عامر ذیشان جرال ،چیئرمین پی وائے او صاحبزادہ ذوالفقار علی ،چیئرمین پی ایس ایف سردار شکور صدیقی ،سینئر قانون دان گل نواز خالق ایڈووکیٹ ،کامران طارق ایڈووکیٹ ،فرید انور ایڈووکیٹ ،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اشرف ایاز ایڈووکیٹ ،بشیر تبسم ایڈووکیٹ ،نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ ،سدرہ لطیف ایڈووکیٹ جنید مالک ایڈووکیٹ ،راجہ خلیل یوسف ،راجہ ذوالفقار زلفی ،چوہدری صغیر جاگل ،اسلم گجر ،سعید گجر ،ریاست تبسم ،مرزا ریاض جرال ،ذکا اللہ جوشی ،نذر حسین نذر ایڈووکیٹ ،چوہدری الطاف ایڈووکیٹ ،سید اعجاز حسین ایڈووکیت ،قاضی اویس احمد ،محسن خان ،راشد گجر ،عنصر چوہدری کے علاوہ پی پی پی ،پی ایس ایف ،پی وائی او لیبر بیورو کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔بعد ازاں چوہدری لطیف اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی عوامی حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعلیمی پیکج ترقی خوشحالی اور عوام کی بنیادی ضرورت کے مطابق دیکر خطہ کے عوام کو ادارے دیئے جنکے تحفظ کے لیے کارکن بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور عدالت سے انصاف کی پوری توقع کرتے ہیں ۔اس ظالم اور اداروں کے قاتل حکمرانوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ن لیگی حکومت کے عوام دشمن عزائم کی وجہ سے جلد بوریا بستر گول ہو جائیگا ۔